ہفتہ 8 فروری 2025 - 18:10
عراق کے داخلی معاملات میں ٹرمپ کی مداخلت پر امام جمعہ نجف اشرف کا شدید ردعمل

حوزہ/ امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے اپنے خطبہ جمعہ میں امریکہ کی جانب سے فلسطینی عوام کی جبری جلاوطنی کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے اسے ناقابلِ قبول اور ظالمانہ قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے اپنے خطبہ جمعہ میں امریکہ کی جانب سے فلسطینی عوام کی جبری جلاوطنی کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے اسے ناقابلِ قبول اور ظالمانہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے غزہ کے عوام کو بے دخل کرنے اور اردن و مصر سے انہیں کنٹرول کرنے کا مطالبہ سراسر ناانصافی ہے۔ بجائے اس کے کہ امریکہ فلسطینی عوام کے نقصانات کا ازالہ کرے، وہ انہیں جلاوطن کرنے پر زور دے رہا ہے۔

امام جمعہ نجف اشرف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے کی بھی مذمت کی، جس کے تحت ایران سے عراق کو گیس اور بجلی کی برآمدات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ایران اور عراق دونوں کے لیے نقصان دہ ہے، تاہم اس سے ان ممالک کی عوام کے عزم و ارادے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام انقلاب اسلامی کی 47ویں سالگرہ منا رہے ہیں، جبکہ عراق زیارتوں کا مرکز ہے۔ دونوں ممالک کی کامیابیوں کا راز خدا پر توکل، ائمہ اطہار علیہم السلام سے وابستگی اور ان کی تعلیمات سے وفاداری میں مضمر ہے۔

حجت الاسلام قبانچی نے اپنے خطبے میں عراق کی پارلیمنٹ میں منظور شدہ قانونِ عفوِ عام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل عدالت نے اس قانون کو غیرقانونی قرار دیا ہے، کیونکہ یہ قاتلوں کی رہائی کی راہ ہموار کرتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بعض صوبوں کی جانب سے فیڈرل عدالت کے خلاف بغاوت کے اعلانات، قانون شکنی اور شورش کو ہوا دے سکتے ہیں، اور اس کا ذمہ دار مرکزی حکومت ہوگی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha